روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی
کراچی: ڈالر کے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کے مثبت نتائج کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 6 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 80 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 290 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دھیان رہے کہ ڈالرکی انٹر بینک قیمت بلند ترین سطح سے 17 روپے 40 پیسے کم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوکر 291 روپے ہوگیا ہے۔