گوگل کا جی میل کا اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جی میل کا ایک ہر دل عزیز فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وہ جی میل صارفین جو ویب سائٹ کا ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو فیچر استعمال کرتے ہیں ان کو جنوری 2024 کے بعد سے یہ فیچر دستیاب نہیں ہوگا۔
کمپنی کے سپورٹ پیچ میں پیش کیے جانے والے ایک نوٹس کے مطابق اس تاریخ کے بعد سے جی میل صرف اسٹینڈرڈ ویو میں دستیاب ہوگا۔
ایچ ٹی ایم ایل بیسک ویو دراصل جی میل کا 2007 کا ڈیزائن ہے، جس کا صارفین اکثر سست رفتار وائے فائے پر استعمال کرتے ہیں۔ اس موڈ پر چیٹ باکس، اسپیل چیک یا کونٹیکٹ امپورٹنگ جیسے اسٹینڈرڈ ویو فیچر لوڈ نہیں ہوتے۔
تاہم، نابینا ٹیکنالوجی کے ایک ماہر پراتِک پٹیل نے خبردار کیا کہ ریٹائر کیے جانے والا یہ فیچر نابینا اور جزوی طور پر بینا افراد کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے نابینا افراد جو جی میل کا یہ موڈ استعمال کرتے ہیں وہ نہ صرف کنفیوژ بلکہ ناخوش بھی ہوں گے۔
ایچ ٹی ایم ایل ویو نابینا افراد کے لیے اسکرین کے استعمال کو کافی آسان بناتا ہے۔ اسٹینڈرڈ انٹرفیس اب نابینا افراد کے استعمال کے لیے دستیاب تو ہے لیکن متعدد افراد بیسک ایچ ٹی ایم ایل ورژن پر ہی رہ گئے ہیں، کیوں وہ یہی استعمال کرنا جانتے ہیں۔
پراتک پٹیل نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ اسٹینڈرڈ انٹرفیس دسترس میں نہیں، لیکن کچھ لوگ اس موڈ کو استعمال کرنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔