دبئی میں دنیا کی پہلی زیرآب مسجد کی تعمیر کا آغاز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوش حالی سے پوری دُنیا حیران اور انگشت بدنداں رہتی ہے، اسی خطے میں دُنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ واقع ہے۔ اب دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔ مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی، جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جب کہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔ مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔