چین اور سعودیہ کی پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کو 13 ارب ڈالر کا پیکیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کرے گا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔