میرا کیا قصور جو ویڈیو سامنے لائی گئی، اعظم سواتی

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی بیوی کے ساتھ ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بھیجی گئی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بھیجی گئیں۔ بیٹی نے کہا کہ جب آپ کوئٹہ گئے تھے یہ اس کی ویڈیو ہے۔
اعظم سواتی نے پوچھا کہ ایک بیٹی جب اپنے باپ کو کہے کہ یہ ویڈیو آپ کی اور مما کی ہے تو سوچیں اس باپ پر کیا گزرے گی، صادق سنجرانی تم نے سپریم کورٹ کے جوڈیشل لاجز میں میرے قیام کا انتظام کیا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ چونکہ سپریم کورٹ کا کوئی جج اس وقت کوئٹہ میں موجود نہیں تو آپ لاجز میں رہ سکتے ہیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ وہ درندے و کالی بھیڑیں جو اس کام پر مامور ہیں کہ اگر کسی شخص کی کوئی کرپشن یا غیر اخلاقی چیز نہیں مل رہی تو اس کی بیوی کے ساتھ ویڈیو نکال لو۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا کیا قصور ہے جو ویڈیو سامنے لائی گئی، خاوند و بیوی کا تقدس پامال کیا گیا، سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کب انصاف ملے گا۔
اعظم سواتی نے مزید کہا کہ خود کشی نہیں کرسکتا، لیکن اس ملک میں رہ کر ظلم کا مقابلہ کروں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔