کراچی سے بھارت کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار!

کراچی: پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی کا حمایت یافتہ خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کی روشنی میں کارروائی کی اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے شخص کا نام منصور عرف انیل ہے، اس نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کررکھی ہے اور اس کا تعلق علیحدگی پسند تحریک سے ہے، منصور سی پیک منصوبوں، حساس تنصیبات اور گیس پائپ لائن پر حملوں سمیت دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کے علاوہ ملزم حساس تنصیبات کی ریکی اور دھماکا خیز مواد کی ترسیل بھی کرتا تھا، گرفتار ملزم سے ایک کلو دھماکا خیز مواد، بارودی سرنگ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔