اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق

لکی مروت: اسکول میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ لکی مروت میں پیش آیا ہے، جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لکی مروت کےعلاقے تجوڑی میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سرکاری پرائمری اسکول نمبرون میں فائرنگ کردی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک ٹیچر جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، تاہم موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔