میشا شفیع کو خود کو بے نظیر کا ہم شکل قرار دینا مہنگا پڑگیا

لاہور: اداکارہ اور گلوکارہ میشا شفیع کو پاکستان کی سابقہ وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کو اپنی ہم شکل قرار دینا خاصا مہنگا پڑتا دکھائی دیتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں۔
میشا شفیع نے انسٹاگرام پر بے نظیر بھٹو کی شادی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ تصویر اسکرولنگ کے دوران دکھائی دی تو مجھے لگا جیسے یہ میں ہوں۔
کچھ صارفین کو معمولی سے مشابہت لگی لیکن متعدد صارفین نے میشا پر تنقید کی۔
گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری پر حیرانی والے ایموجی کے ساتھ بے نظیر اور اپنی شادی کی تصویر بھی شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے والدین کی شادی کی سالگرہ پر 18 دسمبر کو اپنی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی جس پر شہید بے نظیر اور آصف علی زرداری کی شادی کی تصویر لگی تھی۔
بختاور نے بتایا تھا کہ یہ تصویر 18 دسمبر 1987 کو لی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔