براؤزنگ Pakistan

Pakistan

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی میزبانی میں 29 سال بعد میگا ایونٹ کا آغاز

کراچی: بالآخر پاکستان میں میگا ایونٹ کا آغاز ہوگیا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل پاک فضائیہ کے فلائنگ پاسٹ نے تماشائیوں کے دل موہ لیے۔ میچ کے آغاز سے پہلے پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار…

ٹرمپ مودی اعلامیے میں پاکستان کا حوالہ گمراہ کن ہے، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے ٹرمپ مودی ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں پاکستان سے متعلق حوالے کو یک طرفہ، گمراہ کن، حیران کن اور سفارتی اقدار کے منافی قرار دے دیا۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے…

رمضان کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد: پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پر…

پاکستان کی آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیابی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان نے آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے موجودہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان پہلے…

شرح سود میں کمی سے پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم و بہتر ہورہی ہیں، فچ رپورٹ

کراچی: معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ نے پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سرگرمیاں مستحکم اور شرح سود میں کمی سے بہتر ہورہی ہیں۔ فچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی بحالی پر پیشرفت کررہا ہے،…

کشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا

غلام مصطفیٰ پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بسنے والے کشمیری مسلمان 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارت اور اُس کے فورسز کے خلاف دُنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔…

سعودیہ کیساتھ 1.2 ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگی پر دینے کا معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر ایم او یو (مفاہمتی یادداشت) سائن ہوگیا جس کے تحت پاکستان کو ایک سال کے لیے 1.20 ارب امریکی ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر ملے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم محمد…

بارش برسانے والا سسٹم 31 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا

کراچی/ اسلام آباد: ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور سمیت اپر پنجاب کے اضلاع میں ہلکی بارش…

پڑوسی ملک سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ اس ضمن میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا اور…

صوبہ سندھ اور پنجاب سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی: او جی ڈی سی ایل نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حاصل تیل و گیس کے…