ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ورلڈکپ کے عالمی مقابلے رواں سال اکتوبر میں عرب امارات کے مختلف وینیوز پر منعقد کیے جائیں گے۔
دبئی میں منعقدہ تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی یو اے ای کے شیخ نیہان مبارک النیہان تھے۔ ان کے ساتھ خالد زارونی اور آئی سی سی آفیشلز بھی موجود تھے۔


بھارت کی میزبانی میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی میلے کے تمام تر انتظامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کررہا ہے، میچز دبئی، ابوظبی اور عمان میں شیڈول ہیں، 17 اکتوبر سے ایونٹ کا سپرکوالیفائر راؤنڈ شروع ہوگا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 24 اکتوبر کو ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔