شام میں بم دھماکا، 19 افراد جان کی بازی ہار گئے

دمشق: ملک شام کے شمالی علاقے کی ایک مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی مارکیٹ میں دھماکے سے 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔