فیروز اور ثناء جاوید بہت نخریلے، ان سے بہت کچھ سیکھا،عفت

کراچی: اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور فیروز خان کافی نخریلے ہیں۔
عفت عمر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فیروز خان اور ثنا جاوید کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا، دونوں اداکار میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے تھے، میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا بھی۔
عفت نے بتایا کہ ان دونوں بچوں کے بہت نخرے ہیں، دونوں کو اپنے لیے الگ الگ کمرے، الگ الگ میک اپ آرٹسٹ چاہیے ہوتا تھا، جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ اچھا اگر یہ ایسا کرسکتے ہیں تو میں بھی اپنی باتیں منواتی ہوں۔

اداکارہ عفت عمر نے مزید کہا کہ اب کام کرنے کا انداز بدل چکا ہے، یہ نئے فنکار ہیں ان کی نئی ڈیمانڈز ہیں جو اچھی بات ہے، فنکاروں کو اتنا ہی نخریلا ہونا چاہیے، ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی نئے فنکاروں سے سیکھ رہے ہیں کہ بطور اداکار اپنی ڈیمانڈز کیسے منوانی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔