کراچی میں اچانک بادل کیسے برسے؟

کراچی: شہر قائد میں آج اچانک ہونے والی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، گلشن معمار میں 4.1، کیماڑی میں 1.5، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 2.8 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 2، جناح ٹرمینل پر 0.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ماہر موسمیات کے مطابق صدر کے اطراف میں اچانک ہونے والی تیز بارش مائیکرو برسٹ کے باعث ہوئی، چاروں جانب سے تیز ہوائیں چلیں اور بارش مختلف سمتوں سے ہوئی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمال مشرق اور مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز موجود ہیں، بحریہ ٹاؤن، گڈاپ، ملیر اور آس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہوسکتی ہے اور شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل دوپہر کے بعد بھی ایک بار پھر تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں اور کل کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔