اداکارہ سنیتا مارشل کا اپنے بچوں کے مذہب کے متعلق انکشاف!

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سنیتا مارشل نے اپنے بچوں کے مذہب سے متعلق بتادیا۔
اداکار حسن احمد اور سنیتا مارشل کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور اس اداکار جوڑی کے دو بچے ہیں۔
سنیتا مارشل اپنے شوہر کے ساتھ حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں، جس میں اداکار جوڑی کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچے مکمل طور پر مسلمان ہیں۔
سنیتا مارشل کے مطابق حسن سے تعلق کے پہلے روز ہی ہم نے فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے مکمل طور پر مسلمان ہوں گے۔
سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر میرے گھر میں کوئی تقریب کرسمس ہو تو میرے بچے ان تقریبات میں شرکت ضرور کرتے ہیں لیکن چرچ نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔