اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات

کراچی/ لاہور: ن لیگ اور پی پی پی کے مابین سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی تعیناتی پر اختلافات سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں اور ذرائع کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم تارڑ کا نام دیا گیا، جس پر پیپلز پارٹی نے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم تارڑ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملزمان کے وکیل رہے ہیں، جنہیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر زور دیا جارہا ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اعظم تارڑ کے نام پر صاف انکار کردیا اور (ن) لیگ کی قیادت کو دوٹوک جواب دیا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعظم تارڑ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔