پٹرول، بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ

اسلام آباد: پٹرول اور بجلی کے نرخ بڑھانے کے بعد اب گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس قیمت میں اضافہ کردیا۔
اعلامیے کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کے لیے گیس 45 فیصد جب کہ سوئی سدرن کے لیے گیس 44 فیصد مہنگی کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
دھیان رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، یوں 7 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی۔
اس کے علاوہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف پر7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔