ماہ صیام میں چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ!

اسلام آباد: رمضان المبارک میں چینی اور گندم کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی اور گندم کی درآمد کے لیے دوبارہ ٹینڈرز جاری کردیے۔
وزارت غذائی تحفظ نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کی درخواست کی ہے۔ گندم کی درآمد کے لیے بھی پہلے ٹینڈر میں مہنگی بولی کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کا پہلا ٹینڈر مہنگی بولی ملنے کے باعث منسوخ کیا گیا، جو دوبارہ جاری کیا گیا۔ چینی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے درآمد کی جارہی ہے۔
اس سے قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ گنے کی فی من قیمتوں میں اضافے کے بعد چینی کی قیمت ایک بار پھر 100 روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب مرغی کا گوشت بھی غریب عوام کی پہنچ سے دُور ہونے لگا۔ کراچی میں مُرغی کا گوشت 480 روپے کلو جب کہ سرکاری نرخ آج بھی 214 روپے فی کلو مقرر ہے۔ پشاور میں بھی مرغی کا گوشت 250 سے زائد پر فروخت ہونے لگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔