یقین ہے عمران سری لنکن شہری کے قاتلوں کو سزا دیں گے: وزیراعظم پکسے
کولمبو: سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکسے نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔
سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسے کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم پکسے کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔