سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے: مشیر خزانہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔
وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کے طور پر دیے ہیں جو اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں۔

انہوں نے ڈپازٹ کی رقم موصول ہونے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
بینک حکام کے مطابق سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔
چند روز قبل سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے درمیان تین ارب ڈالر قرض ڈپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت سعودی فنڈ کو اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر رکھوانے تھے جو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔