ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، عمر بھٹہ کپتان اور علی شان نائب کپتان ہوں گے۔
20 رکنی قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپرز میں وقار، عبداللہ اشتیاق، فل بیکس میں مبشر علی،عماد شکیل بٹ، تعظیم الحسن، محمد عبداللہ، عقیل احمد، ہاف بیکس میں ابوبکر محمود، معین شکیل، حماد الدین انجم، غضنفر علی، اظفر یعقوب، فارورڈز میں ایم عمر بھٹہ،علی شان، اعجاز احمد شامل ہیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید ہوں گے جب کہ دیگر کوچز میں اولمپیئن سید سمیر حسین، اجمل خان لودھی اور ویڈیو انالسٹ ندیم خان لودھی، ڈاکٹر سید اسد عباس شامل ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔