وزیراعلیٰ جام کمال کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی بھی مستعفی

کوئٹہ: گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اتوار کو جام کمال خان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا تھا کہ جام کمال خان نے استعفیٰ دے کر پارٹی کو بچالیا ہے۔
سردار عبدالرحمان کھیتران کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو بھی مستعفی ہوجائیں گے اور ہم ایک تجربہ کار وزیراعلیٰ سامنے لائیں گے جو ہر وقت عوام کی دسترس میں ہوگا۔
اب ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔