بھارت کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار مسرت

کراچی: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک ہزیمت پر شوبز ستارے بھی خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔
گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے بھارت کو یک طرفہ مقابلے میں شکست کے بعد جہاں پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی وہیں فنکاروں کی بھی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور قومی ٹیم کو شوبز اداکاروں کی جانب سے ڈھیروں مبارک باد کے پیغام دیے گئے۔
مشہور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ یہ کوئی عام جیت نہیں، میں گزشتہ ایک ہفتے سے سن رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ نہیں جیت سکے گا تاہم قومی ٹیم نے سب کو غلط ثابت کردیا۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے فخر ہے اور اس جیت کے لیے کئی دنوں سے سب انتظار کررہے تھے تاہم اب ورلڈ کپ ٹرافی گھر آنی چاہیے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہم جیت گئے پاکستان زندہ باد، بابر اعظم تم تو ہیرو نکلے یار۔
بھارت کی ہار پر عدنان صدیقی کی جانب سے میم شیئر کرائی گئی جس میں نریندر مودی ویرات کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ کتنے آدمی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی اور قومی ٹیم کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔