سونیا حسین نے اپنی سالگرہ پر کتنے کیک کاٹے؟

کراچی: سونیا حسین کی سالگرہ بڑی یادگار رہی، جہاں اداکارہ نے کئی کیک کاٹے، وہیں اُن کی سالگرہ پر فنکاروں کی جیسے کہکشاں سی سج گئی۔


اداکارہ سونیا حسین نے گزشتہ روز شوبز ستاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی، جس کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔


اداکارہ نے انسٹا اسٹوریز میں دلکش تصاویراور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ثروت گیلانی، یاسر حسین، زاہد احمد، عدنان صدیقی اور دیگر سیلیبرٹیز سمیت کرکٹر شعیب ملک بھی نمایاں ہیں۔
اداکارہ سونیا حسین نے دوستوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کے کئی کیک کاٹے۔


انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پرمبارک باد اور نیک خواہشات بھیجنے والے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اداکارہ سونیا حسین اپنے منفرد انداز کی بدولت سوشل میڈیا صارفین میں خاصی مقبول ہیں، واضح رہے حال ہی میں ہم اسٹائل ایوارڈز میں نیون سوٹ میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔