گورنر سندھ کی پیرپگارا سے والدہ کے انتقال پر گھر جاکر تعزیت

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر صاحب پگارا سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ عمران اسماعیل نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔
اس موقع پر گورنر کے ساتھ ایم پی اے حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ کے مشیر امید علی جونیجو بھی موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔