سونے کی قیمتوں میں استحکام

کراچی: پاکستان بھر میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 954 امریکی ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، گویا فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 750 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی ردو بدل دیکھنے کو نہیں ملا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
تاہم چاندی کی قیمت میں پچاس روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1 ہزار 420 روپے ہوگئی ہے جب کہ دس گرام چاندی کی نئی قیمت 42.86 روپے کمی کے بعد 1 ہزار 217.42 روپے ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔