زیتون کا تیل، عالمی منڈی میں قدم رکھنے کے لیے پاکستان کی تیاریاں!

اسلام آباد: پاکستان کے زیتون کا تیل تیار کرنے والے ممالک کی عالمی منڈی میں قدم رکھنے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں کیونکہ 30000 ایکڑ سے زائد رقبے پر 27.5 ملین زیتون کے درخت لگائے جاچکے ہیں۔
گوادر پرو کے مطابق اس کی کاشت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں بڑھی ہے۔ پاکستان میں زیتون کے پودے لگانے کے لیے 10 ملین ایکڑ مناسب زمین ہے جو اسپین سے تقریبا دوگنی ہے جو اس وقت دنیا میں زیتون کی پیداوار کا سب سے بڑا ملک ہے۔
پاکستان زیر کاشت رقبے میں اضافے کے ساتھ خاموشی سے زیتون کے تیل کی پیداوار کے انقلاب کی طرف جارہا ہے، یہ سیکٹر 2021 تک پاک زیتون کے نام سے پاکستان کا قومی برانڈ متعارف کرواکر تیزی کے ساتھ اس حوالے سے خود کفیل بننے جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔