سانپ کے مساج سے امراض کے علاج کا انوکھا انداز

ساؤپالو: دُنیا حیرتوں کا جہان ہے، جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی حیرت انگیز بات سامنے آتی ہے۔ اب برازیل میں سانپوں کے مساج سے امراض کا علاج کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ سانپ تھراپی ڈپریشن سے لے کر معذوری تک میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
دارالحکومت ساؤ پالو میں ایسا ہی ایک سانپ کلینک کھولا گیا ہے، جس میں سیاہ اور پیلے، بوا اور دیگر اقسام کے سانپ موجود ہیں۔ اگرچہ دنیا بھر میں چہرے کے مساج کے لیے گھونگھے بھی استعمال ہورہے ہیں لیکن سانپوں کو دیگر امراض کے لیے اب آزمایا جارہا ہے۔
اسی کلینک سے وابستہ گھبراہٹ، آٹزم اور معذوری کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ یہ غیرمعمولی ریپٹائل تھراپی سے مریض سکون محسوس کرتا ہے۔ دیکھا گیا ہے اس سے مریضوں میں گفتگو، روابط، بات چیت اور دیگر صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔
کلینک سے وابستہ خاتون ڈاکٹر اینڈریا روبیرو گزشتہ دس برس سے چھپکلیوں، کچھوؤں اور غیر زہریلے سانپوں سے لوگوں کا علاج کررہی ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ جب جب لوگ جانوروں کے قریب آتے ہیں تو وہ بالخصوص پالتو اور بے ضرر جانور کی قربت سے سکون محسوس کرتے ہیں۔
حادثے میں دماغی چوٹ کے شکار 34 سالہ مریض جب جب یہاں آتے ہیں ان کی گردن میں ایک موٹا سانپ لپیٹ دیا جاتا ہے۔ اس سے گردن کو گرمی اور وزن محسوس ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ مریض اب غذا چبانے کے قابل ہوچکا ہے۔
کلینک میں جانوروں کا ڈاکٹر بھی ہے جو سانپوں اور دیگر جانوروں کے اسٹریس پر نظر رکھتا ہے۔ تناؤ کی صورت میں وہ انسانوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر اینڈریا کے مطابق گزشتہ دس برس میں اب تک کوئی ناخوش گوار حادثہ نہیں ہوا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔