سندھ، 303 طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق!

کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ اب تک سرکاری اسکولوں کے 217 اور نجی اسکولوں کے 86 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق اب تک نجی اور سرکاری اسکولز میں کورونا کے 56 ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 40150 ٹیسٹ کے نتائج موصول ہوگئے ہیں جب کہ 15 ہزار 846 کی رپورٹ آنا باقی ہیں۔
سعید غنی نے بتایا کہ سرکاری اسکولز کے 40 ہزار414 میں سے 27 ہزار933 ٹیسٹ کی رپورٹ آچکی، جن میں سے 217 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نجی اسکولوں میں اب تک 86 طلبہ میں کورونا پایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔