سندھ میں کورونا پابندیوں میں مزید نرمی
کراچی: ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کورونا وبا کے دوران عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ سندھ میں اس حوالے سے عائد پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جو 30 نومبر تک نافذالعمل رہے گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ بھر میں انڈور تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ایک ہزار افراد شرکت کرسکیں گے جب کہ انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسی نیٹڈ افراد ہی شریک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جاسکے گا، تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔