وزیراعظم کراچی کی رونقیں بحال کرنے کیلیے پُرعزم، سندھ حکومت نے شہر تباہ کیا، شبلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت نے 12 سالہ اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کراچی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شہر قائد کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، وزیراعظم کراچی کی رونقیں، حقیقی شناخت بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔


دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن، ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، آج وزیراعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی، روشنیاں اور وقار لوٹانے کا اعلان کریں گے، عمران خان کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جارہے ہیں، جس مافیا نے کراچی کی قسمت میں گندا پانی، کچرا، قبضہ مافیا اور بدترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔