شرمین عبید کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز!

کراچی: دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ہانگ کانگ کے ایک میگزین کی جانب سے ایشیا کے بہترین ہدایت کاروں کی فہرست مرتب کی گئی اور اس میں صرف 18 بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا۔
فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پاکستانی فلم ساز و ہدایت کار شرمین عبید چنائے بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے نے ’’ٹیٹلر ہانگ کانگ‘‘ میگزین کا شکریہ ادا کیا۔
تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں شرمین عبید چنائے نے لکھا کہ ایشیا کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہورہی ہے۔
خیال رہے شرمین عبید چنائے کو پہلی مرتبہ ان کی دستاویزی فلم ’’سیونگ فیس‘‘ کے لیے آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا اور دوسری بار دستاویزی فلم ’’دا گرل اِن دا ریور‘‘ کے لیے پھر آسکر ایوارڈ دیا گیا، اس کے علاوہ ان کی فلمیں ’’ایمی ایوارڈ‘‘ سمیت دنیا بھر سے متعدد عالمی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔