آسٹریلیا بھی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب

آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ کی طرح کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران وائرس منتقلی کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کورونا کے لحاظ سے کوئی علاقہ ہاٹ اسپاٹ نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث آسٹریلیا میں عالمی وبا کا زور کافی حد تک ٹوٹ گیا ہے، تاہم خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔