عمران مدت پوری کریں گے، شیخ رشید کا ایک لاکھ ملازمتیں دینے کا اعلان

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کچھ نہیں ہونے جارہا، عمران خان مدت پوری کریں گے، حزب اختلاف اور حکمرانوں کے درمیان بہتر راستے بننے جارہے ہیں، اختر مینگل کہیں نہیں جاتا، بہت سارے اختر مینگلوں کو جانتا ہوں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ، عاصم سلیم باجوہ نے کامیاب بنایا، ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے جارہی ہے، 16 سال قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے، آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننے جارہا ہے، 9 جولائی کو ایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا نالہ لئی کے لیے شاید مجھے عثمان بزدار کے پاس جاکر بیٹھنا ہی پڑجائے، 10 دن چھٹی پر ہوں، آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا۔ انہوں نے اپنے محکمے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔