شہباز، بلاول کا ٹیلیفونک رابطہ: الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر گفتگو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان برف پگھلنے لگی، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری پر گفتگو ہوئی۔
شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی رنگ لے آئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت کی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دو نئے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہوا کہ اس آئینی معاملے پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔