ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے، دیگر ممالک بھی یہی کریں: برطانیہ

اسلام آباد: برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ ہم طالبان کو تسلیم نہیں کرتے اور دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں وہ یہی کریں۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں گذشتہ روز قطر کے دورے کے بعد پاکستان میں ہوں، قطر میں وزیر خارجہ سے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور معاملات چلانے کے لیے ان کی کوششوں پر بات کی، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں پاک افغان سرحد کی صورت حال پر گفتگو ہوئی، میں صورت حال دیکھنے خود طورخم گیا، طورخم پر میں نے مستقبل میں درپیش آنے والے چیلنجز کا جائزہ لیا، سرحد پار کرنے والے افراد کے لیے سیکیورٹی انتظامات دیکھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔