مشہور قومی کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے

لاہور: مشہور قومی کرکٹر شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے، نکاح کی سادہ تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی
آل راؤنڈر شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا، جس کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

23 جنوری کی شب شاداب خان نے اپنے نکاح کی اطلاع مداحوں کو ٹوئٹر پر دی، جس میں انہوں نے بتایا کہ الحمدللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، براہ مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔

اب کرکٹر کے نکاح کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئی ہیں۔
تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان نے آف وائٹ کرتا اور پاجامہ پہن رکھا ہے اور اس کے اوپر سیاہ رنگ کی واسکٹ پہنی ہے جب کہ دلہن کے والد یعنی ثقلین مشتاق نے شلوار قمیص پر نیلی رنگ کی واسکٹ زیب تن کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔