تحقیقات جاری، پاور بریک ڈائون کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: پاکستان بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہوا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز پاور بریک ڈاؤن کے سبب عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے احکامات کے بعد پاور بریک ڈاؤن کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا۔
قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔