شاداب فٹ، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی کریں گے!

کرائسٹ چرچ: میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاداب خان گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان نے فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرلی ہے اور انہوں نے گزشتہ روز ٹریننگ سیشن میں بھرپور پریکٹس کی جب کہ بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ ڈرلز میں شرکت کرکے اپنی فٹنس کا ثبوت دیا۔ شاداب خان کے فٹ ہونے پر ٹیم انتظامیہ نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شاداب خان سے پہلے میچ کے لیے ممکنہ پلیئنگ الیون کے حوالے سے بھی ابتدائی مشاورت کی۔ پی ایس ایل میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے کا تجربہ رکھنے والے شاداب خان پہلی بار قومی ٹیم کی جانب سے ٹاس کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
خیال رہے نیوزی لینڈ کے ساتھ پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے سیریز سے باہر ہونے پر قیادت کے حوالے سے سوالیہ نشان لگا ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔