اسرائیل کے شام پر میزائل حملے!

دمشق: اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شام میں رہائشی علاقوں پر میزائل داغے، جسے پسپا کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے مصياف ميں اسرائيلی جنگی طياروں نے ميزائل حملہ کيا جسے شامی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا۔
شام کے سرکاری ٹيلی وژن کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے يہ ميزائل لبنانی شہر طرابلس کے شمال سے داغے، تاہم بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر اسرائيل کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصديق يا ترديد نہيں کی گئی، البتہ ماضی ميں اسرائيلی جنگی طيارے لبنانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شامی علاقوں پر حملے کرتے آئے ہيں۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان سے نیچی پرواز کرتے ہوئے شام میں ایران کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا جس میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے 6 ارکان ہلاک ہوگئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔