کراچی میں گیس کی شدید قلت، گھریلو صارفین کو مشکلات

کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ہفتے کے آخری دنوں میں گیس فراہمی میں کمی آگئی۔
صارفین کے مطابق بلوچستان میں کھپت بڑھنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قلت بڑھ گئی ہے اور بعض علاقوں میں گیس رات 11 سے قبل جب کہ بعض میں دوپہر میں بھی غائب ہوجاتی ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ شہر میں صدر، ڈیفنس، شاہ فیصل، لانڈھی، اللہ والا ٹاؤن، گلشن، منظور کالونی، قیوم آباد اور اسکیم 33 کے مختلف حصوں میں گیس سپلائی متاثر ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سال فرٹیلائزر فیکٹریوں کو گیس فراہمی بند نہ ہونے سے بھی سپلائی متاثر ہے، ہفتہ اور اتوار کو فیکٹریوں کے لیے گیس ناغے سے ہفتے کے آغاز سے سپلائی بہتر ہوجاتی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔