شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا۔ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ سال کے دوران افواج پاکستان کے مختلف آپریشنوں میں دہشت گردی کے عفریت کو قابو کرنے میں خاصی مدد ملی ہے، بہت سے دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے ہیں، بہت سے گرفتار ہوئے اور خاصی تعداد میں شرپسندوں نے فرار میں عافیت جانی۔ اب بھی کچھ عناصر ملک میں تخریبی سرگرمیوں کے لیے موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، ان ناپاک عناصر کا مکمل صفایا کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔