سعودیہ کا عازمین حج سے نسوار برآمد ہونے پر سخت سزا کا انتباہ

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کے پاس نسوار نکلی تو انتہائی سخت سزا دی جائے گی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایئرپورٹس پر وارننگ کے پوسٹرز لگوادیے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت تمام عرب ممالک نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کر چکے ہیں۔
علاوہ ازین سعودی وزارت صحت نے اپیل کی کہ عازمین حج تمام لازمی حفاظتی ٹیکے لگوائیں، حج پرمٹ 15 شوال سے جاری ہوں گے، اجازت نامے کے لیے حفاظتی ٹیکے اور ویکسی نیشن مکمل کرنا بنیادی شرط ہے، حفاظتی ویکسین حج موسم شروع ہونے سے 10 دن پہلے لگوانا لازمی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔