موسم سرما میں پہلی بار کے ٹو سر، تاریخ رقم!

گلگت بلتستان: نیپالی کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو موسمِ سرما میں سر کرکے تاریخ رقم کردی۔
دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرما میں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جو موسم سرما میں اب تک سر نہیں کی گئی تھی۔
لیکن اب کوہ پیماؤں نے یہ انتہائی مشکل مرحلہ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
گلگت بلتستان کے مقامی صحافی جمیل نگری نے اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ نیپالی کوہ پیماؤں نے سردیوں میں کے ٹو سر کرکے تاریخ رقم کردی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔