کورونا، دنیا بھر میں فعال کیسز 2 کروڑ 19 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 2 لاکھ سے42 زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 46 لاکھ86 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 43 ہزار285 ہوگئی ہے۔

مریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 25 ہزار776 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد ہے ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے51 ہزار زائد ہو گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں کیونکہ وہ کام کرنا چاہتے ہیں۔برازیل کے دارالحکومت میں کورونا کے کیسز بڑھنے پر اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں بیڈز کی کمی ہو چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔