سعودیہ میں سلمان کے لیے پرسنالٹی آف دی ایئر کا اعزاز

ریاض: بولی وڈ پر تین دہائی سے راج کرنے والے سلمان خان کو سعودی عرب میں پرسنالٹی آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ریاض میں منعقد ہونے والے ‘جوائے ایوارڈز’ کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ایوارڈ دیا جارہا ہے۔
اداکار نے کیپشن میں لکھا کہ ناصر بھائی، آپ سے مل کر اچھا لگا، تاہم سلمان خان کی تصویر پر انہیں مبارک باد دینے والے مداحوں کے تبصروں کی لائن لگ گئی، مداح سلمان خان کی مقبولیت سعودی عرب میں دیکھ کر کافی خوش ہوئے۔
اس سے قبل سلمان خان کی اسی تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ امریکی اداکار ‘جان ٹروولٹا’ کو اپنا تعارف کروا رہے ہیں، سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ میرا تعلق بھارتی فلم انڈسٹری سے ہے اور میرا نام سلمان خان ہے۔
سلمان خان کے اس رویے کو سوشل میڈیا صارفین نے عاجز پسندانہ قرار دیا اور اداکار کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اداکار سلمان خان، شلپا شیٹی اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ اپنے ’دبنگ ری لوڈِڈ ‘شو کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔
شو کا انعقاد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آرٹس اینڈ کلچر فیسٹیول ’ریاض سیزن2021‘ کے تحت ہوا تھا اور اسے بہت پذیرائی ملی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔