صحیفہ جبار کا اپنی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

کراچی: اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر کو لڑکیاں دکھاتے دکھاتے میں خود انہیں پسند آگئیں۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں شروع سے ہی ٹام بوائے قسم کی لڑکی تھی، اسی لیے خواجہ خضر حسین نے مجھے اپنے لیے لڑکی دیکھنے کا کہا تھا، میں نے ان کے لیے بہت کوشش بھی کی اور کئی لڑکیاں بھی دکھائیں، لیکن اتفاق سے ساری انگیجڈ تھیں۔

صحیفہ جبار نے کہا کہ شوہر کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتے دکھاتے اِنہیں میں پسند آگئی، بس پھر لڑکیاں پسند کرنے کا سلسلہ ختم ہوا اور میں خود دُلہن بن گئی۔
خیال رہے کہ صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔