پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا اداکارہ صبا قمر اسپتال داخل

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال داخل ہوگئیں۔
اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوگیا ہے۔
صبا نے پیغام کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی دیکھی جاسکتی ہے۔
صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ڈیزل کی وجہ سے انہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہوگیا ہے۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے سیٹ پر ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت خطرناک ہے اور یہ ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔
صبا قمر نے اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی اتنا بُرا محسوس نہیں کیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔