فخر زمان نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چپ مین شامل تھے۔
فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
اپنے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹوئٹ بھی کی۔
کرکٹر نے لکھا جس طرح سے چپ مین بھائی نے ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں کوٹا تھا، مجھے لگا تھا اسی کو ملے گا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا۔
خیال رہے کہ اس وقت فخر زمان ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی حاصل کی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔