حکومت کی اولین ترجیح انسانی حقوق کا تحفظ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
جیلوں میں قید خواتین سے متعلق وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو اٹارنی جنرل سے مشاورت کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہذب معاشروں کی پہچان انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے ہوتی ہے، انسانی حقوق کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے جیلوں میں قید بے سہارا اورمصیبت زدہ خواتین کی حالت زاربہتربنانے کے لیے اقدامات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
عمران خان نے گزشتہ روزانسانی حقوق کی وزیرشیریں مزاری سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں وزیراعظم کوجیلوں میں قید خواتین کوریلیف فراہم کرنے کے لیے سفارشات پیش کی گئی تھیں۔
اس سے قبل وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زارکا نوٹس لیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔