عاصم اظہر کے گانے جو تُو نہ ملا کا نیا اعزاز

کراچی: معروف پاکستانی اداکار اور گلوکار عاصم اظہر کے مشہور گانے جو تُو نہ ملا نے نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے معروف میوزک سروس اسپاٹیفائے پر 100 ملین سے زائد اسٹریمز حاصل کرلیں۔
انسٹاگرام پر اپنے گانے کے نئے اعزاز پر گلوکار نے جہاں مداحوں کا شکریہ ادا کیا، وہیں انہوں نے گانے کا اسپیشل ورژن شیئر کرکے مداحوں کو سرپرائز بھی دیا ہے۔
عاصم اظہر نے گانے کی خوبصورت شاعری کے لیے کُنال ورما کو کریڈٹ دیتے ہوئے ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
جو تُو نہ ملا 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے دو برس میں ہی یوٹیوب پر سو ملین ویوز سمیٹ لیے تھے اور اس سے گلوکار کو پوری دنیا میں شہرت ملی۔
خیال رہے کہ یہ وہی گانا ہے جس کی بنا پر گلوکار پر سرقہ کا الزام لگایا گیا تھا لیکن پھر عاصم اظہر نے وضاحت دی کہ موسیقی کے حقوق قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔